پاکستان
05 مارچ ، 2015

جماعت اسلامی کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد

جماعت اسلامی کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد

کراچی.......جماعت اسلامی پاکستان منارٹی ونگ کے مرکزی نگران اسد اللہ بھٹو اور جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںپاکستانی ہندوبرادری کو ہولی کے موقع پر دلی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ویژن ہے کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو رنگ ،نسل ،مذہب کی تفریق کے بغیر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں بسنے والے ہندوئوں سمیت تمام اقلیتوں کو یقین دلاتی ہے کہ کہ پاکستان میں ان کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرے گی اور کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا رکھا گیا تو اس کے خلاف آواز اُٹھائے گی ۔

مزید خبریں :