06 مارچ ، 2015
مدینہ.........وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔پاکستان کی بہتری کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔کراچی میں امن کی روشنیاں جلد بحال ہونگی۔مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ حکومتی فیصلوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ۔دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کریں گےْ بھارت سے تصفیہ طلب امور مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سرحد پر فائرنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ پاکستا ن کا امن خراب کرنیوالوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔انتخابات سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام بے بنیاد ہے۔صوبوں اور وفاق میں نگران حکومتیں مسلم لیگ ن کی نہیں تھیں ۔سینیٹ الیکشن کے لئے آئینی ترمیم کی بعض جماعتوں نے حمایت نہیں کی۔پاکستان کی بہتری کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے، نا انصافی کا خاتمہ کریں گے۔لوڈشیڈنگ کے حوالے اس نواز شریف کا کہنا تھا کہ سال 2017 تک ایل این جی سے 3600 میگا واٹ بجلی حاصل کریں گے، سال 2017 کے آخر تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نطام میں شامل کریں گے۔کراچی تا پشاور موٹر وے اور شاہراہوں کا جال بچھائیں گے، کراچی لاہور موٹر وے کے لئے اراضی کی خریداری ہو چکی ۔گوادر سے خنجراب تک شاہراہ تعمیر کریں گے، 20 ہزارمیگاواٹ کے طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔افغانستان سے تعلقات کے متعلق انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی،تعاون بڑھا ہے،افغان صدرسے مختلف امورپرہم آہنگی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں سمندرپارپاکستانیوں کا کردار اہم ہے، جب حکومت سنبھالی تو زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرسے کم تھے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر بھی 11 ارب ڈالرزتک پہنچ چکے ہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل حکومتی فیصلوں کی شفافیت کی تائید کررہی ہے۔اصلاحات کے ذریعے طرزحکمرانی مزید بہتربنائیں گے،موثر اقدامات کی بدولت کراچی کے حالات بہترہورہے ہیں۔کراچی میں امن کی روشنیاں جلد بحال ہونگی۔