کاروبار
06 مارچ ، 2015

نجی کمپنی کیجانب سے تقریبا 50میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ شروع

نجی کمپنی کیجانب سے تقریبا 50میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ شروع

ٹھٹھہ .......ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے دیگر متبادل ذرائع پر کام جاری ہے۔ نجی کمپنی کی جانب سے تقریبا 50میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ ٹھٹھہ میں شروع کیا جارہا ہے۔نجی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق تعلقہ میر پور ساکرو ضلع ٹھٹھہ میں 49 اعشاریہ 5 میگاواٹ کا ہوا سے چلنے والا پلانٹ لگایا جارہاہے۔ اس منصوبے کی لاگت 9 کروڑ ڈالر ہے جس میں مقامی سمیت انٹرنیشنل فائننسنگ کارپوریشن اور اوور سیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپریشن کی بھی سرمایہ کاری ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق اس منصوبے کے تمام مالیاتی امور 31 مارچ تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پلانٹ سے نہ صرف سستی بجلی حاصل ہوگی بلکہ بجلی لوڈ شیدنگ کے دورانیہ بھی کم کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :