کھیل
06 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز کا بھارت کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز کا بھارت کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

پرتھ.....ورلڈ کپ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 183رنز کا ہدف دیا ہے۔پرتھ میں کھیلے جارہے پول بی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، جوسود مند ثابت نہ ہوسکا۔ویسٹ انڈیز کی اننگزکا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور صرف 8رنز پر پہلی وکٹ اس وقت گری جب اسمتھ 6رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی ، ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی اور صرف67کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔کرس گیل 21 ، سیموئلز2 ، کارٹر 21 ، رام دین صفر،سمنز 9،سامی 26 رسل 8 اور ٹیلر11 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کپتان ہولڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44اعشاریہ2اوورز میں 182رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد شامی نے 3 جبکہ امیش یادیو اور جدیجانے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بھارت 6پوائنٹس لے کر پول میں سرفہرست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 4پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :