پاکستان
07 مارچ ، 2015

کراچی:لیاری میں پولیس مقابلہ،5ملزمان ہلاک

کراچی:لیاری میں پولیس مقابلہ،5ملزمان ہلاک

کراچی........کراچی کے علاقے لیاری میں دبئی چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 5ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت شہباز عرف شیبو اور ناظم عرف شرابی کے نام سےہوئی ہے، ہلاک ملزمان قتل، بھتاخوری اور اغوا کی 20سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزید خبریں :