07 مارچ ، 2015
کراچی........کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نرسری کے قریب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 28جعلی پاسپورٹ اور گریجویشن اور ماسٹرز کی جعلی ڈگریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان پاسپورٹ بنا کر کوئٹہ کے ایک شہری کو دیتے تھے اور ملزمان جعلی ڈگریاں بنانے کے ساڑھے 6ہزار پاؤنڈ لیتے تھے۔