07 مارچ ، 2015
ہوبارٹ.........ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج زمبابوے کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہے۔ جس میں زمبابوے نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبرا زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں، ان کی جگہ ریجس چکبوا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور برینڈن ٹیلر کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے زمبابوے نے ورلڈ کپ میں 4میچ کھیلے 1جیتا، 3ہارے، جبکہ آئرلینڈ نے اب تک 3میچ کھیلے 2جیتے، 1ہارا ہے۔