03 مئی ، 2012
کراچی … وفاقی وزیر پیداوار انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز، اسٹیل مل کو بحال کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، ادارے کو چلانے کیلئے ڈکٹیٹر کی ضرورت ہے۔ پاکستان اسٹیل سے متعلق کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت میں انور علی چیمہ نے نئے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل (ر) محمد جاوید ایک مہینے کا وقت دیا کہ اسٹیل مل میں بہتری لائی جائے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے، بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں بلانے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں نیا چیئرمین منتخب کریں بصورت دیگر حکومت مقرر کرے گی۔ انور علی چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کے سیکریٹری نے ان کو عزت نہیں دی چیف ایگزیکٹو انہیں برطرف کریں۔