پاکستان
08 مارچ ، 2015

سول اور فوجی قیادت تمام اہم امور پر متفق ہیں، سرتاج عزیز

سول اور فوجی قیادت تمام اہم امور پر متفق ہیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد .....خارجہ اور قومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز نے امیدظاہر کی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2016 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہ مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سول بالادستی کا لفظ کچھ زیادہ مناسب نہیں، تاہم یہ واضح ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت تمام اہم امور پر ایک ہی نکتے پر متفق ہیں۔سرتاج عزیز نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے مذاکرات جب بھی ہوئے، اس میں تمام مسائل کو شامل کیا جائیگا۔ پہلے بھارتی وزیراعظم پاکستان آئے تھے جس کے بعد کارگل ہوا اور مارشل لا لگنے کی وجہ سے سب خراب ہوگیا ۔ سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ بھارتی وزیراعظم آئندہ سال پاکستان آئینگے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی نےکہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ایک حتمی جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

مزید خبریں :