09 مارچ ، 2015
حیدرآباد ......سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے سول عدالتوں کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں ہے تاہم پارلے منٹ کی منظوری کے بعد اسے قبول کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے پروگرام کے بعد جیو نیوز سے بات چیت میں کہی،جلال محمود شاہ نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی میں مفاہمت تو ہوئی ہے دیکھنا یہ ہے کہ مفاہمت مکمل ہوئی ہے یا ابھی آدھی ہے ، فوجی عدالتوں کے حوالے سے ان کی جماعت کا موقف واضح ہے ۔موجودہ عدالتوں کے ہوتےہوئے کسی اور عدالت کی ضرورت نہیں ہے۔اسی عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔