پاکستان
09 مارچ ، 2015

سینٹ چیئرمین کا انتخاب :آصف زرداری کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ

سینٹ چیئرمین کا انتخاب :آصف زرداری کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ

اسلام آباد......پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا،اور سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے مشاورت کی۔جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےسینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالےسےامیر جماعت اسلامی سراج الحق سے مشاورت کی۔آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی نے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :