09 مارچ ، 2015
کراچی .......خواتین کے عالمی دن پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے ملک مشکل دور سے گزررہا ہے۔ لیکن آج قومی کرکٹ ٹیم میں سرفراز کی شمولیت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی مشکلات کا حل صرف اور صرف میرٹ میں ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر لال قلعہ گراؤنڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فیض احمد فیض کے کلام پرکلاسیکل رقص بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے اورغربت، مقامی حکومت کا نہ ہونا بھی پاکستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات ختم کرکے ایک قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو بااختیار نہ کیا گیا تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو صرف دعا کی ضرورت نہیں بلکہ ٹیم کے انتخاب میں میرٹ کو بھی ملحوظ رکھنا ہوگا۔