پاکستان
09 مارچ ، 2015

سینٹ چیئرمین کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا،پرویز خٹک

سینٹ چیئرمین کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا،پرویز خٹک

پشاور......وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جب صورت حال واضح ہوگی تو اس حوالے سے دوبارہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ نوشہرہ حسن آباد میں اے این پی کے رہنما اچ خان کی اہلیہ اور مخالف امیدورار شاہد خان خٹک کی والدہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد جیونیوزسے بات چیت کر تے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہاکہ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کے حوالے سے باہمی مشاورت اور مفاہمت سے فیصلے ہونے چاہیے اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ہی حتمی فیصلہ کریں گے ،اپنے اتحادیوں کے ہمرا ہ سات امیدوار کھڑے کیے اور سات ہی سیٹیں جیتی، سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے کسی کو سمجھ نہیں آتی کسی سے کچھ لو گے اور دو گے تو تب جاکر نتیجہ ملتا ہے ہم نے کسی کو ووٹ دیے اور کسی سے ہم نے ووٹ لیے۔ہم نے نہ تو کوئی بارگینگ کی اور نہ ہارس ٹریڈنگ کی ۔اے این پی اور پی پی پی یہ بتاسکتی ہے کہ انھوں نے پانچ پانچ ووٹ ہوتے ہوئے اکتیس اور چود ہ وٹ کیسے لیے،مولانا فضل الرحمان بھی شورمچا رہ ہیں وہ بھی قوم کو بتائیں کہ انکو ایک ووٹ کم کیوں ملا۔ صوبے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور نیا خیبرپختونخوا بن چکا ہے، ِبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ تیس مئی کوہونے والے انتخابات کے لئے ایک سال پہلے ہی تیار تھے۔ اورہم نے پچھلے سال اپریل میں کہا تھا کہ ہم تیارہیں ہماری حلقہ بندیاں ہوچکی تھی۔پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے دھوکہ دہی کی۔

مزید خبریں :