09 مارچ ، 2015
اسکردو.......اسکردو کے اینگوت گاؤںکی ڈسپنسری میں ادویات کی عدم دستیابی کی رپورٹ جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی نگراں حکومت نے نوٹس لے لیا،اسکردو میں سطح سمندر سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع اینگوت گاؤں میں ایک ہی سرکاری ڈسپنسری ہے، جہاں دواؤں کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جیونیوز پر اینگوت گاؤں سے متعلق رپورٹ نشر ہوئی تو گلگت بلتستان کےنگراں صوبائی وزیر صحت بشارت اللہ نے نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسپنسری میں فوری طور پر ادویات پہنچائی جائیں گی۔