پاکستان
09 مارچ ، 2015

جرائم کی روک تھام :کے پی کے میںانسداد دہشتگردی کے مزید تین زونز قائم

پشاور......خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کو مزید منظم کرانےکے ليےکاونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کے مزید تین زونز قائم کر لئے گئے،آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کے مطابق صوبے میں کاونٹرٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کے مزید تین زونز کے قیام کا مقصد دہشگردوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کومزید منظم کرانا ہے، ناصر خان درانی کے مطابق نئے زونز کے سربراہ ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے آفیسر ہوںگے،نئے زونز نادران، سنٹرل اور سدرن زون پر شامل ہیں، نادران زون میں ہزارہ اور اس کے تمام اضلاع، سنٹرل زون میں پشاور اور مردان کے تمام اضلاع جبکہ سدرن زون میں ڈیرہ اسماعیل کے تمام اضلاع شامل ہیں۔

مزید خبریں :