پاکستان
09 مارچ ، 2015

لاہور میں تین روز سے جاری بارش سردی کو واپس لے آئی

لاہور میں تین روز سے جاری بارش سردی کو واپس لے آئی

لاہور......لاہور میں تین روز سے جاری بارش سردی کو واپس لے آئی،بادلوں کی گھن گرج، تیز اور ٹھنڈی ہوا اورموسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا،لاہوریوں نے سردیوں کی اس بارش کو خوب انجوائے کیا،لاہور اور اس کے گردونواح میں تین دن سے بادلوں کی آنکھ مچولی نے نیلے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،کبھی کھل کر برستے ہیں تو کبھی رم جھم ۔بادل کچھ دیر آسمان پر ٹھہرنا چاہیں بھی ۔ تو تیز ہواپھریرے لیتی سورج کو نکال لاتی ہے،لیکن بادل پھر سورج پر غالب آ جاتے ہیں اور وہ شرما کر بادلوں کی اوٹ میں چھپ جاتا ہے۔بہار کے موسم میں جہاں انسان ٹھنڈک کے مزے لے رہے ہیں وہاں چرند پرند بھی خوب انجوائے کرتے نظر آتے ہیں،پرندوں کی چہچہاہٹ اور کھلِتے پھولوں پر بارش کے قطرے موسم کو مزید رنگیں بنا دیتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل شام سے مطلع صاف ہو جا ئے گا۔

مزید خبریں :