09 مارچ ، 2015
لاہور......امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام میں خواتین کا کردار مثالی ہےاور وہ خواتین کو برابری کے حقوق بھی دیتا ہے ۔منصورہ لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حضرت خدیجہ کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے خواتین کے اسلام میں کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب یزید نےحضرت امام حسین کا محاصرہ کیا تو ان لمحات میں اسلامی لشکر میں مرد اور جوان ہی نہیں خواتین بھی تھیں ۔انہوں نے کہا جس طرح چودہ سو سال قبل مرد اور خواتین نے مل کر اسلام کو غالب کیا تھا ہم بھی حق کو قائم رکھنے کے لیے جد وجہد کریں گے۔کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔