09 مارچ ، 2015
چشتیاں.......نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے بہانے پولیس والوں نے لوٹ کھسوٹ شروع کر رکھی ھے۔جماعت اسلامی کے جنرل سکیرٹری لیاقت بلوچ نے چشتیاں میں کارکنوں اورمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کی آڑمیں پولیس والے سڑکوں پر ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کررہے ہیں، کیا اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدھوگا ۔حالانکہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا طریقہ کار بھی طے شدہ ھے ،پولیس والے ساونڈ سسٹم آرڈیننس کا بہانہ بنا کرعلماء کرام کو گرفتارکررھی ھے - حکومت پنجاب کواس کا فوری نوٹس لینا چاھیئے - انھوں نے کہا کہ پاکستان الیکشن کمیشن کو با اختیارادارہ بناتے ھوئے ملک میں انتخابی اصلاحات کی جائیں - انھوں نے کہا کہ اندرونی خلفشار کا بہانہ بناتے ھوئے 18 کروڑ عوام کو انکے بلدیاتی حق سے محروم کیا جا رھا ھے۔