پاکستان
09 مارچ ، 2015

ن لیگ نظریہ ضرورت کے تحت کام کرتی ہے،پرویز الہٰی

 ن لیگ نظریہ ضرورت کے تحت کام کرتی ہے،پرویز الہٰی

لاہور.......مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ نظریہ ضرورت کے تحت کام کرتی ہے۔ شادی کی ایک تقریب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب ق لیگ کے ساتھ اس نے رابطہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہکل زرداری صاحب سے اسلام آباد میں ہماری ملاقات ہے،دیکھیں کیا فیصلہ کرتے ہیں ،ہماری رائے میںچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اپوزیشن جماعتوں سے ہونا چاہیے،تمام اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے،اگر اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائے تو اپناچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کروا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :