پاکستان
09 مارچ ، 2015

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب:سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب:سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی

اسلام آباد......چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ مولانا فضل الرحمان سے فاٹا کے اراکین سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی کے وفدنے ملاقات کی،وفد میں جی جمال، شاہ جی گل آفریدی، بسم اللہ خان اور ملک ناصر خان شامل تھے۔ملاقات میں سینیٹ میں فاٹا کے الیکشن امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلز پارٹی کے رہنماوںسید خورشید شاہ ، رضا ربانی اور قیوم سومرو نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :