پاکستان
09 مارچ ، 2015

وزیر اعظم اورشہباز شریف کے درمیان ملاقات کی خبریں بے بنیادہیں،ترجمان

اسلام آباد......ترجمان وزیر اعظم ہاوس نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی خبریں بے بنیاد اور خود ساختہ ہیں۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان آج کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ترجمان نے کہا کہ میڈیا وزیراعظم سے منسوب بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی خبروں سے گریز کرے۔

مزید خبریں :