پاکستان
03 مئی ، 2012

حکم امتناع ختم ہوچکا، پنجاب حکومت اسٹے آرڈر پر نہیں، سینیٹر پرویز رشید

حکم امتناع ختم ہوچکا، پنجاب حکومت اسٹے آرڈر پر نہیں، سینیٹر پرویز رشید

لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا اسٹے آرڈر ختم ہو چکا ہے، اب پنجاب حکومت کسی سٹے آرڈر پر نہیں، رحمان ملک اس حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ رحمان ملک پنجاب حکومت کا اسٹے آرڈر پر چلنا ثابت کریں ورنہ وہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے شخص کیلئے رحمان میڈل کا اعلان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک الزامات لگانے کی بجائے اپنے منہ پر رسوائی کی کالک مل کر عدالتوں میں ان کے خلاف مقدمات کی پیروی کریں ۔

مزید خبریں :