09 مارچ ، 2015
ایڈیلیڈ .....کرکٹ ورلڈ کپ میں پول اے کے اہم میچ میں بنگلادیش نے انگلینڈکو جیت کیلئے 276رنز کا ہدف دیا ہے۔ محمود اللہ نے سنچری اسکور کی۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 8رنز پر اووپننگ جوڑی پویلین لوٹ گئی۔سومیاسرکار اور محموداللہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 86رنز جوڑ کر ٹیم کومشکل سے نکالا،سومیا 40رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ نئے بیٹسمین شکیب الحسن صرف 2بناسکے،محمود اللہ نے ایک بار پھر مشفق الرحیم کے ساتھ مل کر لمبی پارٹنرشپ لگائی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 141رنز بنائے۔محموداللہ شاندار 103رنز بناکر آئوٹ ہوئے، جبکہ مشفق الرحیم نے 89رنز کی اننگز کھیلی۔یوں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 275رنز بناسکی۔اینڈرسن اور جارڈن نے دو، دو جبکہ براڈ اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلا دیش اور انگلینڈ کے چار، چار میچ کھیل کر بالترتیب 5اور 2پوائنٹس ہیں۔