03 مئی ، 2012
قلات … قلات میں گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے. لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے دشت گوران میں 2 گروہوں میں دیرینہ تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیاگیا۔