پاکستان
09 مارچ ، 2015

پشاور پولیس نے حیات آباد سے 3 رہزنوں کو گرفتار کرلیا

پشاور پولیس نے حیات آباد سے 3 رہزنوں کو گرفتار کرلیا

پشاور ........پشاور پولیس نے حیات آباد سے 3 رہزنوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں نے کئی افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کا اعتراف کرلیا۔حیات آباد پولیس نے سڑک کنارے تین مشکوک افراد کی موجودگی اطلاع پر کارروائی کی ۔ پولیس کو دیکھ کر تینوں مشکوک افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے اعتراف کیا کہ وہ حیات آباد میں اسلحے کی نوک پر لوگوں کو لوٹتے رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول، موبائل فون سیٹ اور رقم برآمد کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید خبریں :