پاکستان
03 مئی ، 2012

پاکستان اسٹیل کو ایک سال کے اندر منافع بخش بنایا جائیگا، چیف ایگزیکٹو محمد جاوید

کراچی … پاکستان اسٹیل کے نئے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو ایک سال کے اندر منافع بخش بنایا جائے گا۔ اپنے انتخاب کے بعد وفاقی وزیر پیداوار انور علی چیمہ اور پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکو بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے بتایا کہ ادارے کو چلانے کیلئے جاری آپریشنل اخراجات اور ماضی کی ادائیگیوں کو الگ کیا جائے گا اور ادارے کو ایک سال کے اندر منافع بخش بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں 4 سے 5 مافیا کام کررہی ہیں، ان سے نمٹنا ہوگا، ادارے میں ملازمین کی تعداد زیادہ ہے، مگر ادارے کو خسارے میں لانے کی اصل وجہ وہ لوگ نہیں ہیں۔

مزید خبریں :