پاکستان
09 مارچ ، 2015

لاہورمیں پیرصاحب پگارا کی سراج الحق سے ملاقات

لاہورمیں پیرصاحب پگارا کی سراج الحق سے ملاقات

لاہور........مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے لاہورمیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں سیاسی صورتحال اور سینٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا ۔ منصورہ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں امیر جماعت اسلامی اور پیر پگارہ نےسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اورفیڈریشن کومضبوط بنانےکاعزم ظاہرکیا۔ سراج الحق کا کہنا تھاکہ انصاف اور قانون کی بالا دستی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ، کچھ لوگوں نے جمہوریت اورسیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مزید خبریں :