09 مارچ ، 2015
لاہور.......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کا رزلٹ ایک ماہ میں آجائے گا اور ثابت ہوجائے گاکہ الیکشن میں کتنا فراڈ ہوا ہے،اس کےبعد آزادی بس لیکر راولپنڈی سے آؤنگا اور پورے پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ایوان اقبال لاھور میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے نور اکشتی کے زریعے اپنی باریا ں لگا رکھیں تھیں لیکن اب پی ٹی آئی درمیان میں آگئی ہے، تمام جماعتیں دھاندلی کا ذکرضرورکرتی ہیں لیکن دھاندلی کےخلاف دھرنے میں کسی نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری ملکوں میں اثاثے ظاہر کیے بغیر کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن پاکستان میں نواز شریف نے اثاثے ظاہر نہیں کیئے اور نہ ہی آصف زرداری نے سرے محل کا کوئی ثبوت دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواتین نے 126روز ہ دھرنے میں اپنی طاقت کامظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ نیا پاکستان ان کے بغیر نہیں چل سکتا۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین سے زیادتی کرنے والے جیلوں ہوں گے۔ مقررین نے آرمی پبلک سکول کی پرنسپل طاہر ہ قاضی، ثانیہ ظہیر، ارفع کریم اورزہرہ شاہد حسین شہید کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔