09 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی میں جماعت الدعوہ کے تحت اتحاد امت علماءکنونشن منعقد کیا گیا۔ حافظ محمد سعید کاکہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر حرمت رسول پر مستند اور ٹھوس لائحہ عمل بنالیں تو مغرب کے تمام ایجنڈے اپنے آپ دفن ہوجائیں گے۔ کنونشن سے خطاب میں جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ فرانس نے توہین آمیز خاکے چھاپے تو لاکھوں لوگوں نے اپنے آپ کو چارلی کہا اور گستاخی کے مرتکب ہوئےلیکن دیگر معاملوں کی طرح او آئی سی اس معاملے میں بھی غیر مؤثر ثابت ہوئی۔ جماعت اسلامی کے رہنماءاسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اہل مغرب ہمیشہ توہین رسالت کرنے والوں کو ہیرو قرار دیتے اور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔جمعیت علمائےپاکستان کے رہنماشاہ اویس نورانی نے کہا کہ اب مغرب کے ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مفتی نعیم نے الزام لگایا کہ حکمران مدارس کو ختم اور مساجد پر پابندی عائد کرکے مغربی ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔ کنونشن میں دیگر مذہبی جماعتوں اور جید علمائے کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔