پاکستان
09 مارچ ، 2015

کراچی:سرجانی ٹاؤن میں مقابلہ،میں4 دہشتگرد ہلاک، 2رینجرز اہلکا رزخمی

کراچی:سرجانی ٹاؤن میں مقابلہ،میں4 دہشتگرد ہلاک، 2رینجرز اہلکا رزخمی

کراچی........کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں پولیس اور رینجرز کا دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلےمیں 4دہشت گر دہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2رینجرز اہلکا ربھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر اور نائب امیر بھی شامل ہیں،طارق خان عرف چھوٹا عابدٹی ٹی پی کراچی سجنا گروپ کا امیر اور رحمان الدین عرف لالہ نائب امیر تھا جبکہ دیگر ہلاک دہشت گردوں میں امجد خان اور سردار رب خان شامل تھے۔پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ،پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی ہے۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہر اس پایا جاتا ہے، لوگ گھروں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :