09 مارچ ، 2015
کراچی......کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام دینی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ علماء نےلاؤڈاسپیکر ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 18 مارچ صوبے میں بند کئے گئے، مدارس نہ کھولے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں جے یو آئی ف سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے مطالبہ کیا کہ مدارس پر چھاپوں اور جعلی پولیس مقابلوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔جے یو پی کے مولانا شاہ اویس نورانی نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور21 ویں ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کارروائی معاشرے میں انتشارکاسبب بنے گی۔ شیعہ علمہ کونسل کے علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت قائمہ مساجد اورذاکرین کی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکریٹری مولانا یوسف قصوری نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں نے سیکیولرازم کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔