پاکستان
09 مارچ ، 2015

گھوسٹ ملازمین کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی ، شرجیل میمن

گھوسٹ ملازمین کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی ، شرجیل میمن

کراچی......وزیر اطلاعات و بلد یات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ ،بلدیہ عظمی کراچی اور ڈی ایم سیز میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین ہیں جن کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، عبدالقادر پٹیل کو پارٹی سے جو بھی اختلافات ہیں وہ سیاسی پلیٹ فارم پر پیش کریں۔صفائی اور ستھرائی مہم کے تحت کراچی کسٹم ہاؤس کے باہر چار سو میٹر روڈ کی صفا ئی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شر جیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے ایک سال تک صفائی مہم جاری رہے گی، کسٹم ہاؤس کی طرح دیگر وفاقی ادارے بھی اپنے اطراف کی سڑکیں اپنائیں اور انہیں صاف ستھرا رکھیں۔ گھوسٹ ملازمین سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ بلدیہ عظمی کراچی اور ڈی ایم سیز میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین موجود ہیں،گھر بیٹھے تنخواہ لینے والوں کا جلد پتہ چلا لیاجائے گا۔

مزید خبریں :