پاکستان
03 مئی ، 2012

مجھے محدود کردیا گیا، لیاری میں کام نہیں کرنے دیا جارہا، عبدالستار ایدھی

مجھے محدود کردیا گیا، لیاری میں کام نہیں کرنے دیا جارہا، عبدالستار ایدھی

کراچی … ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی رہنماء عبد الستار ایدھی نے کہا ہے کہ مجھے قید کر کے رکھ دیا ہے اور لیاری میں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، انہوں نے کہا ہے کہ گھر اور دفتر کے اطراف میں پولیس تعینات ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عبدالستار ایدھی نے کہا کہ غزہ اور افغانستان میں کام کرسکتا ہوں تو لیاری میں کام کیوں نہیں کرسکتا۔ سربراہ ایدھی فاوٴنڈیشن نے کہا کہ لیاری میں کوئی گینگ وار نہیں، 40 سال سے لیاری جا رہا ہوں آج تک کسی نے نہیں لوٹا۔ عبدالستار ایدھی نے کہا کہ میڈیا سے پتا چلا ہے کہ یہ لوگ رینجرز کو گرفتاری دینے کو تیار ہیں تو کیا وجہ ہے کہ حکومت غفلت برت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری کی صورتحال پر آزاد عدالتی کمیشن بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں ایدھی کی سروسز بحال کی جائے اور لیاری کے متاثرین میں 1 لاکھ آٹے کی بوریاں تقسیم کرنا چاہتا ہوں۔ عبد الستار ایدھی نے کہا کہ چوہدری اسلم نے فون کیا میں نے بات کرنے سے انکا کر دیا۔

مزید خبریں :