پاکستان
10 مارچ ، 2015

ملتان :بس کی ٹکر سے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق،طلبا کا احتجاج

ملتان :بس کی ٹکر سے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق،طلبا کا احتجاج

ملتان........ملتان کی بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کی حدود میں طالبہ یونیورسٹی بس کے تلے آ کر جاں بحق ہو گئی ۔ واقعہ کے بعد یونیورسٹی طلباء نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ بہاو الدین زکریا یونیورسٹی میں آج صبح عثمان ہال کے سامنے اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ عائشہ یونیورسٹی بس سے نیچے اتر رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار یونیورسٹی بس نے اسے ٹکر ماری اور اس پر چڑھ گئی ۔ واقعہ کے بعد طلباء نے یونیورسٹی کے مین گیٹ کو بلاک کر دیا اور دھرنا دے دیا ۔ طلباء کو کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی بسیں خونی بسیں بن چکی ہیں سفارش پر ڈرائیوروں کی بھرتیاں اکثر حادثات کا باعث بن رہی ہیں پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں بسوں کے نیچے آ کر اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ آج بھی ایسے حادثے میں طالبہ بس تلے آ کر جاں بحق ہو گئی ۔ طالبہ کی ہلاکت کے بعد زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تھانہ الپہ کی پولیس کو کاروائی کی درخواست دے دی ہے جس کے بعد پولیس نے بس ڈرائیور دستگیر کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید خبریں :