پاکستان
10 مارچ ، 2015

مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سے نومولود بچی اغوا

مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سے  نومولود بچی اغوا

مردان.........مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سے نومولود بچی کو پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے اغوا کرنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کر لیا گیا ۔جمعرات کو مردان کے سرکاری اسپتال میں یحییٰ خان نامی شخص کی اہلیہ نے بچی کو جنم دیا، جسے دو خواتین شگفتہ اور اس کی بیٹی فاطمہ نے پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے لے جا کر اغوا کر لیا ۔ ملزمہ فاطمہ نے ایک نجی اسپتال کی دائی اور وارڈ اسسٹنٹ کی ملی بھگت سے اسپتال میں داخل ہوکر ڈرامہ رچایا کہ اس نے بچی کو جنم دیا ہے ۔واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش کے بعد دونوں اغوا کار ماں بیٹی اور دائی کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کر الیا ہے۔

مزید خبریں :