03 مئی ، 2012
اسلام آباد … سینیٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر اعتماد کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ سینیٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ وزیراعظم نے 3 دفعہ عدالت میں پیش ہو کر عدلیہ کے احترام ثابت کیا، وزیراعظم کو سزا دینے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، وزیراعظم کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اقدامات پر ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صدر کو آئین میں استثنیٰ حاصل ہے اور وزیراعظم نے اسی کے مطابق عمل کیا۔