پاکستان
10 مارچ ، 2015

الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق صدرپاکستان اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ الطاف حسین نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے امیدواررضا ربانی کی یقینی کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ قائد متحدہ نے وزیراعظم نواز شریف کےفیصلے کوبھی خوش آئند قرار دیا۔ ایم کوایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپوزیشن کے نامز د امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی حمایت کے فیصلے کو خوش آئند، حکیمانہ اورجرأت مندانہ قراردیتے ہوئے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا۔ اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم کےاس فیصلے سے نہ صرف ملک میں جمہوریت مستحکم اور پائیدار ہوگی بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک دوسرے کیلئے فراخدلی کا کلچر بھی جنم لے گا۔ اس سے قبل الطاف حسین نے آصف زرداری سےٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کی یقینی کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کی۔ آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ، تمام جماعتوں کے باہمی تعاون سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی،یہ ملک بھر کے عوام کی کامیابی ہے جس پرہم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :