دنیا
10 مارچ ، 2015

ہانگ کانگ ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع

ہانگ کانگ ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع

ہانگ کانگ ........ہانگ کانگ ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کی ووہان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرالی گئی، طیارے کی تلاشی جاری ہے۔ ایئرلائن حکام کے مطابق ٹیک آف کے بعد بیجنگ سے ہانگ کانگ جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر طیارے کو فوری طور پر نزدیکی صوبے ہیبائی کے ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور طیارے کو مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ طیارے میں عملے سمیت 295 مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق طیارے کی تلاشی لی جارہی ہے۔

مزید خبریں :