پاکستان
10 مارچ ، 2015

کراچی:کورنگی اور شیرشاہ میں فائرنگ،4افرادزخمی

کراچی:کورنگی اور شیرشاہ میں فائرنگ،4افرادزخمی

کراچی .......کراچی کے علاقےکورنگی اور شیرشاہ میں فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کورنگی بلال چورنگی کے قریب واقع ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھے 3افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ کے علاقے میں پراچہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :