10 مارچ ، 2015
کراچی........ن لیگ کی جانب سے رضا ربانی پر رضامند ہونے کے فیصلے کو تجزیہ کار کس طرح دیکھ رہے ہیں،سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرکے وزیراعظم نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سے ملکی سیاست میں میچیورٹی آئے گی۔ جیو نیوز کے اینکر پرسن اور سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو اس ہم آہنگی پر لانے میں سب سے اہم کردار مولانا فضل الرحمان نے ادا کیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کا فیصلہ مان کر فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔تجزیہ کار اور جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر ن لیگ کو شکست ہوئی لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ اور لین دین میں نہیں پڑی۔