پاکستان
10 مارچ ، 2015

وزیراعظم پی ٹی آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیں، سراج الحق

وزیراعظم پی ٹی آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیں، سراج الحق

لاہور........امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہےکہ ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے کےلیے وزیراعظم تحریک انصاف کو آن بورڈ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ انہیں دینے کا اعلان کریں۔ منصورہ لاہور سے جاری بیان میں ا میر جماعت اسلامی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ کے نام پر تائید کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ اقدام قابل تحسین ہے اور حکومت کو فوری طور پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ امیر جماعت اسلامی نے تجویز دی کہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں لانے کےلیے انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے۔

مزید خبریں :