پاکستان
10 مارچ ، 2015

سوات کی وادی مالم جبہ میں اسکی کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد

سوات کی وادی مالم جبہ میں اسکی کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد

سوات......اسکی کا کھیل دیکھنے میں جتنا مشکل دکھائی دیتا ہے، کرنے میں اتنا مزیدار اور پر لطف بھی ہے۔ اس کھیل کے حوالے سے شائقین کیا کہتے ہیں۔مالم جبہ میں ہر سال اسکی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے ملک بھر سے اسکی کے کھلاڑی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ملک بھر سے آنے والے سیاح نہ صرف برف باری کا مزہ لیتے ہیں بلکہ انتظامیہ کے جانب سے سیاحوں کیلئے اسکی کی تربیت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ جہاں شائقین اسکی سیکھنے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔ اسکی سیکھنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں پیش پیش ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اسکی سیکھنا اسان کام نہیں تا ہم وہ مردوں سے کسی بھی شعبے میں کم نہیں۔ مالم جبہ میں خواتین اور بچوں کو اسکی کی تربیت کیلیے جہاں باقاعدہ تربیت کا انتظام ہے، وہاں ان کیلیے علیحدہ اسکی ٹریک بھی بنا دیا گیا ہے۔ مالم جبہ پہنچنے والے سیاح نہ صرف برف باری کا لطف اٹھا رہے ہیں بلکہ یہ لوگ با قاعدہ اسکی سیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :