پاکستان
11 مارچ ، 2015

سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد متحدہ الطاف حسین کا رابطہ

سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد متحدہ الطاف حسین کا رابطہ

کراچی.......پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیروپر چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قیام امن کیلئے کوشاں ہے اورآج اس کے مرکزپر جس طرح چھاپہ ماراگیاہے، کارکنوں کوگرفتار کرکےتوڑ پھوڑ کی گئی ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آصف زرداری نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی مذمت کی اورکہاکہ سیاسی جماعتوں کے دفاترکے تقدس کا احترام ہرایک کوکرنا چاہیے۔ آصف زرداری نے الطاف حسین کویقین دلایا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ہرقسم کے حالات میں جمہوریت کی بقا کے لئے باہمی تعاون اوربہتر تعلقات کو برقرار رکھیں گے۔

مزید خبریں :