11 مارچ ، 2015
اسلام آباد .......اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 16مارچ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر چودھری ریاض نے دلائل دئے۔ ریفرنسوں سے متعلق اصل دستاویزات پیش کرنے کے لیے نیب کو 16مارچ کے لئے آخری مہلت دی گئی۔ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔