پاکستان
11 مارچ ، 2015

آئیسکو ملازمین کا ساتھیوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

آئیسکو ملازمین کا ساتھیوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

اسلام آباد.......آئیسکوملازمین نے اپنےدوساتھیوں کےقتل کےخلاف اسلام آبادمیں کئی گھنٹےمظاہرہ کیا۔ پویس اورانتظامیہ نےانہیں یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔ گذشتہ روز اسلام آبادمیں تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں آئیسکو کے دو ملازمین کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئی تھیں، انہیں نامعلوم افرادنےفائرنگ سےہلاک کیاتھا۔ واقعے کےخلاف آئیسکو یونین کی کال پر ادارے کے قریبا 5سو ملازمین آب پارہ میں جمع ہوئے اور5گھنٹوں تک احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عنصر ودود اور اختر نامی ان کےساتھیوں کےقتل کی جلدتحقیقات کی جائے، پولیس ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرے۔ پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے قتل کے مقدمہ میں یقین دہانی کےبعدمظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :