پاکستان
11 مارچ ، 2015

کرم ایجنسی کی خواتین کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی پشاور میں نمائش

کرم ایجنسی کی خواتین کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی پشاور میں نمائش

پشاور.......دنیا میں مصنوعی طورپر تیارکردہ اشیاء نے زیادہ ترمارکیٹ کوقابو کرلیا ہے لیکن پھربھی جب بات آتی ہے ہاتھ سے تیارکی گئی چیزوں کی توان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا پشاورمیں بھی کرم ایجنسی کے خواتین کے ہاتھوں تیارکی گئی اشیاء کی نمائش ہوئی۔ پشاورکے اس مقامی گیسٹ ہاؤس میں کرم ایجنسی کے خواتین کے ہاتھوں تیارکئے ہوئے مصنوعات کی نمائش منعقد ہوئی۔ نمائش میں رکھا گیا یہ سامان مقامی طورپرتیارکیا گیا ہے جسے قومی اوربین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لئے اس قسم کی نمائشیں منعقد کی جارہی ہیں۔ کپڑوں پرخوبصورت نقش نگاری، کندہ کاری اورنفیس کشیدہ کاری سے مزین بڑوں ہی کے نہیں بچوں کے کپڑے بھی نمائش کا حصہ تھے۔ نمائش میں خواتین کے ہینڈ بیگ کے ساتھ ہاتھ سے بنائی ہوئی خوبصورت پٹاریاں بھی رکھی گئی تھیں۔ نمائش میں خواتین کے لئے قیمتی اورنیم قیمتی پتھروں کے زیورات اورہاتھ سے بُنے ہوئے قالین بھی رکھے گئے تھے۔ سماجیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ معاشرے میں عورتوں کی تعداد بڑھ رہی ہیں لیکن اس کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو نگے جب تک اسے معاشی خودمختاری نہیں دی جا ئے گی۔

مزید خبریں :