پاکستان
11 مارچ ، 2015

کراچی میں رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے، وفاقی وزیر داخلہ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے، وفاقی وزیر داخلہ

کراچی ........وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے، نائن زیرو پر چھاپا انٹیلی جنس رپورٹ پر مارا گیا، قانون کے دائرے میں کارروائی رینجرز اور پولیس کی ذمے داری ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ 90پرکارروائی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پرکی گئی، وزیراعظم نےکابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز اور پولیس کارروائی کی منظوری دی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر تمام جماعتوں کواعتمادمیں بھی لیاگیا، فیصلہ ہوا تھا کہ آپریشن کے دوران سیاسی وابستگیاں آڑے نہیں آئیں گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ 90پررینجرزکی کارروائی قانون کےمطابق ہے، قانون کےدائرے میں کارروائی رینجرز اور پولیس کی ذمےداری ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایم کیوایم کامطالبہ تھاکہ کراچی آپریشن فوج سے کرایا جائے۔

مزید خبریں :