11 مارچ ، 2015
کراچی .......کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ایم کوایم کے کارکن وقاص علی شاہ کو لگنے والی گولی چھوٹے اسلحے سے فائر کی گئی۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے جیو سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ایم کیوایم کے کارکن وقاص علی شاہ کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکاتھا، ایم ایل او کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق وقاص علی کو سامنے سے گولی لگی ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاکہ، وقاص علی کو قریب سے اور چھوٹے ہتھیار سے گولی ماری گئی۔