پاکستان
11 مارچ ، 2015

نوجوان سید وقاص علی کی موت نے سب کو رلا دیا

نوجوان سید وقاص علی کی موت نے سب کو رلا دیا

کراچی........سید وقاص علی کی جوان موت نے سب ہی کو رلا دیا ہے۔ دوست ہوں، اہل محلہ یا رشتے دار۔ صبر کی تلقین کے لیے گھر آنے والے ہر شخص کی آنکھیں آنسووں میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ایم کیو ایم کے مظاہروں اور جلسوں کے آغاز میں اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کو مخاطب کرنے والے وقاص کی زندگی کا انجام بھی متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر ہوا۔لاش سردخانے پہنچی تو آنسوؤں کی جھڑی لیے اہل محلہ او ردوست احباب کا تاتنا بندھ گیا۔ وقاص کی ایک ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔اس کے پیاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے اس گھرانے کی خوشیوں کو بھی خاک میں ملادیا ہے۔وقاص کے بڑے بھائی نے جیو نیوز کو بتایا کہ وقاص گھر میں سب سے چھوٹا تھا، لیکن اس کی جدائی کا غم سب سے بڑا ہے۔ وقاص کے گھر پر قیامت صغریٰ بپا ہے، ایک طرف بیٹے کی جدائی کے غم میں فالج کا شکار بوڑھی ماں ہے تو دوسری طرف بھیا بھیا پکارتی بہنیں۔ایم کیو ایم کے نوجوان کارکن وقاص کو جمعرات کو بعد نماز ظہرشہداء قبرستان عزیزآباد میں سپر د خاک کیا جائے گا۔ آنکھوں میں اشک لیے، لبوں پر انصاف کی التجا لیے، جوان بیٹے کی موت پر وقاص کے اہل خانہ سوال کرتے ہیں، کسی وکیل کریں؟ کس سے منصفی چاہیں؟ ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص علی شاہ کی تدفین کل بعد نماز ظہر ہوگی،اس وقت ان کے گھر میں قرانی خوانی کرائی جارہی ہے۔جبکہ رشتے دار غم سے نڈھال ہیں۔

مزید خبریں :