پاکستان
11 مارچ ، 2015

متحدہ قومی موومنٹ کا یوم سوگ،کراچی میں ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند

متحدہ قومی موومنٹ کا یوم سوگ،کراچی میں ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان کے بعدآج شہر بھر کاروبار زندگی مکمل طور پر بند رہا جبکہ اسکولوں کے لیے صبح سویرے پہنچے والے بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیاگیا۔ نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائر جلاکر روڈ بند کردیے۔ جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصباح کھلنے والی دکانیں بند ہونا شروع ہوگئیں جبکہ ملیر، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں کاروبار زندگی معطل ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباداور ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے دکانیں اور کاروبار بند کروادیا جبکہ کریم آباد پل پر نامعلوم افراد نے ایک رکشے کو آگ لگادی ۔ صبح سویرے بچے اور والدین اسکول پہنچے جہاں انہیں واپس لوٹنا پڑا۔ شہر میں کشیدہ صورتحال کے باعثپبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر تھی اور سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا تھا۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے باعث دفاتر پہنچنے والے افراد کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :